ابنا: فرانس کے مرکز میں واقع ایک اسلامی سکول میں اس ملک میں مسلمانوں کی ضرورت کو پورا کرنے اور اسلام کے حقیقی چہرے کو پیش کرنے کے لیے اسلامی مبلغین کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ہیومینیٹزیورپی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ زہیرمحمود نے اس بارے کہا ہے کہ کیونکہ فرانس میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے فرانس کے اندر مبلغین کو تعلیم دینا ضروری ہے۔اس انسٹی ٹیوٹ میں اس وقت پورے ملک سے ۲۰۰اسٹوڈنٹس موجود ہیں کہ جنہیں حفظ قرآن کریم اسلام شناسی اور ادبیات عرب کی تعلیم دی جا رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس اسلامی سکول نے تقریبا ۲۰سال قبل سے فرانس میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ فرانس میں اس وقت ۷۰لاکھ مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں اور اس ملک میں لوگ بہت تیزی سے اسلام قبول کر رہے ہیں۔
.....
/169